حیدرآباد۔24(اعتماد نیوز) پارلیمانی مانسونی اجلاس کا آغاز ہوا۔ چنانچہ
اجلاس کے پہلے دن نو منتخب ارکان پارلیمنٹ مہاراشٹر سے پریتم منڈے ‘ اور
اتر پردیش سے تیج پرتاپ سنگھ نے حلف لیا۔ اسکے فوری بعد وزیر اعظم نریندر
مودی نے اپنی حالیہ کابینہ کی توسیع میں نو منتخب وزرا کا اجلاس سے تعارف
کر وایا۔ اسی کے
ساتھ فوت شدہ ارکان پارلیمنٹ کو خراج پیش کیا گیا۔ اسکے
علاوہ جموں کشمیر میں سیلاب اور وشاکھا پٹنم میں طوفان ہد ہد کی دوران
تباہی پر بھی لوک سبھا میں اظہار ہمدردی کیا گیا۔ اسکے بعد لوک سبھا اسپیکر
سمترا مہاجن نے کل تک کے لئے اجلاس کو ملتوی کر دیا۔ جبکہ آج راجیہ سبھا
کو بھی آغاز کے ساتھ ہی کل تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔